اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے سیکریٹری جنرل "شیخ اکرم الکعبی" نے کل [اتوار 28 اگست 2016 کی] شب کو جام جم کی شیشے کی عمارت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے سربراہ ڈاکٹر "علی عسکری" سے بات چیت کی۔
حجت الاسلام والمسلمین اکرم الکعبی نے اس ملاقات میں "حشد الشعبی کے خلاف مغرب کی ابلاغی ـ تشہیری جنگ"، "النُجَباء تنظيم میں ابلاغی موضوعات کی اہمیت"، "ذرائع ابلاغ کو منحرف اور عوام کو خوفزدہ کرنے کے لئے، موبائل اور سماجی نیٹ ورکس میں، دہشت گردوں کی جھوٹ پھیلانے کی حکمت عملی" اور "داعش اور سزائے موت دینے میں دہشت گردانہ بصری مناظر" جیسے مسائل کو موضوع سخن بنایا۔
ادھر ڈاکٹر عسکری نے "ذرائع ابلاغ کی طاقت اور محاذ مزاحمت پر اس کے اثرات" کی تشریح کرتے ہوئے "داعش کی تاسیس سے استکبار کے مقاصد" پر بھی روشنی ڈالی۔
آخر میں ڈاکٹر عسکری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی طرف سے ایک یادگار نشانی شیخ اکرم الکعبی کو پیش کردی۔





.......
/169